نواز شریف نے مریم کو ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی

نواز شریف نے مریم کو ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا یہ جلسہ 30 نومبر کو جلسہ کرے گی۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنے والد کی ہدایت پر ملتان جلسے میں ضرور شرکت کروں گی کیونکہ والد نے کہا کہ ذاتی رنج و غم کو بھول کر جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا دکھ اور غم اپنی جگہ پر اس وقت قومی جہد و جہد کر رہے ہیں اور یہ جہد و جہد ہماری ذاتی نہیں بلکہ قومی ہے اور اسے نتیجہ خیز بنانا ہے۔ 

مریم نواز نے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے چچا شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں اور اسی بات کی سزا دی جا رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے اس وقت ملک کے حالات ہو چکے ہیں اب اس میں حکومت کا جانا بنتا ہے جبکہ میرا تجزیہ ہے کہ حالات اس سے زیادہ خراب ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت مزید نہیں چل سکتی۔ 

واضح رہے کہ 22 نومبر کو پشاور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں مریم نواز نے دادی کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد جلسے سے خطاب نہیں کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے جلسوں میں وہ ضرور کارکنوں سے خطاب کریں گے اور ان کی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جہد و جہد جاری رہے گی۔ 

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 31 جنوری تک ہر طرح کی سماجی تقریبات پر پاپندی ہے اور وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پہلے ہی آٹھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہے اور تین سو سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔