پاکستانی نرسوں کے کردار کا اعتراف ، امارات نے  بڑی خوشخبری سنادی

 پاکستانی نرسوں کے کردار کا اعتراف ، امارات نے  بڑی خوشخبری سنادی

 اسلام آباد :پاکستانی نرسوں کو فرنٹ لائن ہیروز کے طور پر ان کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نرسوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

 متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نرسوں کے لیے گولڈن ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے گولڈن ویزا پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے پاکستانی نرسوں کو فرنٹ لائن ہیروز کے طور پر ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے۔


گولڈن ویزا کے حامل غیر ملکی ٹیلنٹڈ افراد کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اگرچہ متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کی قیمت اس زمرے کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے ، رپورٹس کے مطابق  نرسیں تقریبا 100،000 درہم میں ویزا حاصل کرسکتی ہیں۔


گولڈن ویزا کا یہ اقدام ہنرمند پیشہ ور افراد کو سراہنے اوران کا خیرمقدم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں نے نرسنگ کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں