کرکٹر اعظم خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑ گئی،جرمانہ عائد 

کرکٹر اعظم خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑ گئی،جرمانہ عائد 

کراچی :کرکٹر اعظم خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑ گئی،بلے پر فلسطینی جھنڈ ے کا سٹیکر لگانے پرجرمانہ عائد  کردیاگیا۔ قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔

 پی سی بی کا کہنا ہےکہ  اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو  کے استعمال پر کارروائی ہوئی۔ اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگانے سے منع کیا تھا، اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر  یہی سٹیکر ہے۔


خیال رہےکہ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ سٹیکر نہیں لگاسکتے۔میچ ریفری نے کوڈ  آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو سٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں