عمران خان نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ چاہے آپ پر گولیاں چلیں باہر نکلنے کا وقت آگیا، بلوں میں چوہے کی طرح رہنا بے غیرتی ہوگی: شیر افضل مروت

عمران خان نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ چاہے آپ پر گولیاں چلیں باہر نکلنے کا وقت آگیا، بلوں میں چوہے کی طرح رہنا بے غیرتی ہوگی: شیر افضل مروت
سورس: File

اسلام آباد : عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کنونشن کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو میں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس دوران عمران خان نے کہا اب وقت اگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مزید جبر اور ستم  نہیں سہ سکتی اگر ہماری پارٹی کی میٹنگ یا کنونشن پہ پھر کوئی یلغار کی گئی تو ورکر یہ تہیہ کرلیں کہ چاہے یہ ورکر کے ساتھ مزید ظلم و ستم کرتے ہیں ، لاٹھی چارج کرتے ہیں ،ٹیر گیس پھینکتے ہیں ، حتی کہ گولی مارتے ہیں لیکن اب ڈٹ کے کھڑے ہونا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کور کمیٹی کو ہدایات کی کہ شیڈول بنا لیں اور شیڈول کے فورا بعد لوگوں نے نکلنا ہوگا ۔ پشاور میں ایک عظیم الشان جلسہ کرنے کا بھی کہا ۔اب آنکھ مچولی بند ہونی چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اتنے کمزور نہیں ہیں کہ یہ ڈنڈے کے طور پہ ہمیں گھروں سے نکلنے نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے نکلنا ہے ، ہم نے ڈٹ جانا ہے اب یہ وقت ہے کہ مزید بلوں میں چوہے کی طرح نہ چھپے رہے یہ بے غیرتی ہوگی لہذا انہوں نے ہمیں کافی مارا ہے لیکن اس دفعہ ہم مار بھی کھائیں گے اور مرنے کے لیے بھی تیار رہیں گے لیکن اپنے قانونی حقوق سے قطعا پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم کنونشن بھی کریں گے اور جلسے بھی کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں