نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا سرکاری سکولوں میں ایک سال سے غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا سرکاری سکولوں میں ایک سال سے غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم
سورس: File

کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے حکم دیا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں جو اساتذہ ایک سال سے غائب ہیں ان کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے اور ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ 

 نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیرصدارت  اسکول ایجوکیشن کا اجلاس میں وزیر تعلیم رعنا حسین اور سیکرٹری شیرین ناریجو نے  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لگایا گیا ہے۔ 


ترجمان کے مطابق نگران  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ کی صرف حاضری کافی نہیں، استاد کو طلبا کی تربیت اور پڑھانا بھی آنا چاہیے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکولوں میں انسپیکشن کو بہترین بنایا جائے، جو اساتذہ ایک سال سے غائب ہیں ان کو فارغ کریں، ڈیٹا مرتب کر کے ان کے خلاف کارروائی کریں۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر  نے کہا ہے کہ  اسکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں ،اس کی روک تھام کریں۔ 

  

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  سات دنوں کے بعد میں خود معائنہ لوں گا کہ سکولوں میں نصابی کتابیں تقسیم ہوئی ہیں یا نہیں۔

ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں فور ی طور پر  تمام تعلیمی اداروں کو گرانٹ جاری کرنے  کی ہدایت بھی کی۔

مصنف کے بارے میں