ملکی سیاست کو ایک دو نئی  جماعتوں کی ضرورت ، میرے لیڈر نواز شریف ہیں ان کی مجھ پر مہربانی ہے:شاہد خاقان عباسی

ملکی سیاست کو ایک دو نئی  جماعتوں کی ضرورت ، میرے لیڈر نواز شریف ہیں ان کی مجھ پر مہربانی ہے:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہےکہ میری پارٹی سے وابستگی ہے کبھی پارٹی کے خلاف بات نہیں کی۔نیو نیوز کے پروگرام "نیوز ٹاک" میں یشفین جمال کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میری پارٹی کے وابستگی ہے کبھی پارٹی کے خلاف بات نہیں کی۔ 

عباسی کاکہنا تھا کہ ہمیں اس چیز کا اندازہ نہیں ہے ملک تباہی کے راستے پر کہاں کھڑا ہے۔ریاست میں آرمی لیڈر شپ کی بھی ضرورت ہے،  چالیس سال پاکستان میں مارشل لاء رہا ہے۔

ملک کی تباہی کا رزلٹ ساری قوم کے سامنے ہے۔ ملک کی تباہی کا رزلٹ ساری قوم کے سامنے ہے۔شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  سب مل کر ایک پیج پر اکٹھے ہوں۔ 

آج کی جو سیاست ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ ملکی سیاست کو ایک دو نئی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ آج بھی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگارہی ہیں، عوام کا کوئی نہیں سوچ رہا۔ قانون سب کے لیے قانون ہی ہونا چاہیئے۔پاکستان کی پالیسیز کو چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر سے جوڑا۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف پاکستان میں آتے ہیں تو ان کے لیے بھی قانون ہوگا۔سرفراز بگٹی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

  میں نے کبھی عہدہ نہیں مانگا۔ عوام کی تکلیف کی ذمہ داری ہمیں قبول کرنی پڑے گی۔ میرے لیڈر نواز شریف ہیں ان کی مجھ پر مہربانی ہے۔  آج کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا ہوں۔نواز شریف سیاست سے نااہل ہیں، عدالت کواپنی غلطی کودرست کرنا پڑے گا ۔ نواز شریف آئیں گے تو قانون کاسامنا کریں گے۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نگران حکومت اپنے بیانات پر احتیاط کرنا چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑیاں نہیں لگنی چاہئیں، جرم ان پر ابھی ثابت نہیں ہوا۔ میاں نوازشریف سے رفاقت اور دوستی 35سال کی ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ الیکشن فروری مارچ میں ہونے چاہیئں

مصنف کے بارے میں