بڑے مقابلے کے لیے بڑا فیصلہ،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھا یاجائے گا 

بڑے مقابلے کے لیے بڑا فیصلہ،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھا یاجائے گا 

لاہور: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھا یاجائے گا ۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل بڑی سکرین پر دکھا نے  کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپئن ارشد ندیم بھی نیزہ بازی کرتے نظر آئیں گے، جن سے قوم کو میڈل کی امیدیں ہیں۔     آج رات ارشد ندیم چیمپئن شپ کے نیزہ بازی ایونٹ کے فائنل میں شریک ہوں گے۔ 


فائنل میں ارشد ندیم کا بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا اور جرمن کھلاڑی ویبر سمیت دیگر کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔ اس حوالے سے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ لبرٹی گول چکر پر بڑی سکرین نصب کی جائے گی۔وہاب ریاض نے کہا  ارشد ندیم پاکستان میں کھیلوں کی شان ہیں، پاکستانی قوم ارشد ندیم کی کامیابی کےلیے دعاگو ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی نے کہا کہ شائقین لبرٹی گول چکر پر آکر ارشد ندیم کو سپورٹ کریں۔ قومی ہیروز کی پذیرائی ہم سب کا فرض ہے۔انکا کہنا تھا کہ شہریوں کےلیے آج خصوصی سکرین کا انتظام کر رہے ہیں

مصنف کے بارے میں