عالمی وبا سے پاکستان میں اموات کا سلسلہ جاری، مزید 58 شہری جاں بحق

Corona death toll rises to 58 in Pakistan
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اموات اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز ہونے والے اضافے کی وجہ یہ ہے کہ عوام ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔ صرف ایک روز کے دوران مزید 85 اموات سامنے آئی ہیں جبکہ 2282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1853 شہریوں میں وبائی علامات سامنے آئی ہیں۔ اس وقت پورے ملک میں کنفرم مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہو چکی ہے جبکہ 39 ہزار 329 ایکٹو کیسز ہیں۔

اموات میں حالیہ اضافے سے اس وبا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 874 تک جا پہنچی ہے۔ اس وقت آزاد کشمیر میں 8172، بلوچستان میں 17085، گلگت بلتستان میں 4850، اسلام آباد 37117، خیبر پختونخوا میں 57215، پنجاب میں 135665 اور سندھ میں کنفرم مریضوں کی تعداد 210 241 ہے۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں 19737، پنجاب میں 9776، خیبر پختونخوا میں 4061، اسلام آباد میں 4818، گلگت بلتستان میں 66، بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 564 ایکٹو کیسز ہیں۔

عالمی وبا سے پاکستان میں ہونے والی اموات کے بارے میں بات کی جائے تو ابھی تک آزاد کشمیر میں 216، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101، اسلام آباد میں 404، خیبر پختونخوا میں 1602، پنجاب میں 3900 اور سندھ میں 3469 اموات سامنے آ چکی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وبائی مرض سے پورے پاکستن میں 63 اموات رپورٹ ہوئی تھی۔

ڈیٹا کے مطابق اس وقت پورے ملک میں 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرکے صحت مند زندگی گزارنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1643 مریضوں نے اس وبا کو شکست دی۔

اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر کے 4392، بلوچستان کے 17586، گلگت بلتستان کے 4683، اسلام آباد کے 31895، خیبر پختونخوا کے 51552، پنجاب کے 121989 اور سندھ کے 187035 شہرہ اس مرض کو شکست دے چکے ہیں۔