دنیا کی پہلی ڈوئل موڈ کار،اب کار کو روڈ کیساتھ ساتھ ریل ٹریک پر بھی چلائیں 

Bus or train, Dual Car, dual-mode vehicle

جاپان نے دنیا کی حیران کن کار تیار کر لی جو نہ صرف روڈ پر بھی چلے گی بلکہ ریل ٹریک پر بھی چلائی جا سکے گی ، اس گاڑی کو روڈ اور ریل ٹریک دونوں پر چلایا جاسکتا ہے۔ 

جاپان میں دنیا کی پہلی ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح کردیا گیا ہے ،دور جدید کی یہ کار نہ صرف روڈ پر چلے گی بلکہ اس کو با آسانی ریل ٹریک پر بھی چلایا جا سکے گا ۔

 ریل کی صورت میں یہ   60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ روڈ پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلتی ہے ۔  سڑک  پر یہ گاڑی   دوسری گاڑیوں کی طرح  ربڑ  کے ٹائر سے چلتی ہے ،جب پٹری پر  پہنچتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود اسٹیل کے ٹائر ریل ٹریک پر آجاتے ہیں اور گاڑی ٹرین کی طرح چلنے لگتی ہے۔