اسحاق ڈار ناکام ہوگئے، معاشی صورتحال خوفناک ہے، ایک ہفتہ نہیں گزار سکتے، جمعہ تک بڑا فیصلہ ہوگا: شبر زیدی 

اسحاق ڈار ناکام ہوگئے، معاشی صورتحال خوفناک ہے، ایک ہفتہ نہیں گزار سکتے، جمعہ تک بڑا فیصلہ ہوگا: شبر زیدی 
سورس: File

اسلام آباد : سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ناکام ہوگئے ہیں ۔ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچادیا کہ ایک ہفتہ نہیں گزار سکتے ۔ جمعہ تک پاکستان کی معاشی صورتحال پر بڑا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال خوفناک ہے۔ 

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے شبر زیدی نے کہا کہ اسحاق ڈار جگاڑ نہ کرسکے وہ ڈالرنیچےلانےمیں ناکام رہے، اس وقت ڈالر کے دو ریٹ ہیں۔ اوپن اور انٹر بینک 25روپے کا فرق ہے۔ جو ابھی صورتحال ہےاس سےملک نہیں چل سکتا۔  موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کےساتھ خطرناک ڈیڈلاک کیا ہے، آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ مارچ سے پہلے نگراں حکومت سے بات ہوگی اگر موجودہ حکومت مارچ تک برقرار رہی تو وہ بات چیت نہیں کرے گا۔ 

سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ساڑھے 8 بلین کے قرضے دینے ہیں مگر ملکی خزانہ خالی ہے ۔ ملک میں حوالہ ہورہا ہےاور برآمدات کا بیڑا غرق ہوچکا ہے۔

مصنف کے بارے میں