عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا یومِ شہادت، پی پی پی کا تقریبات کا اعلان

عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا یومِ شہادت، پی پی پی کا تقریبات کا اعلان
سورس: file

لاڑکانہ: پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی آج16 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی واحد خاتون بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریبات کا اعلان کردیا۔

تقریبات کا آغاز لاڑکانہ میں فاتحہ اور قرآنی خوانی سے ہوگا، ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکن بے نظیر بھٹو کی قبر پر چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ 

دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا، دوپہر دو بجے برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرہ سے ہوگا۔ 

چار بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ 

پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا اور شام سات بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔

مصنف کے بارے میں