شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیش رفت ، نادرا کے 4 افسران گرفتار 

شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیش رفت ، نادرا کے 4 افسران گرفتار 

اسلام آباد:شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی رفت  ہوئی ہے اور  نادرا کے 4 افسران گرفتار  کرلیے گئے ہیں۔ شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے  نادرا کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی، جعلی شناختی کارڈ بنانے کے معاملے پر کی گئی جس میں نادرا کے 4 افسران کو  گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں طاہر، عدنان، عامر خان اور طیب شامل ہیں۔ ملزمان نادرا میگا سینٹر میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو تعینات رہے۔


ملزمان نے 2019 اور 2020 میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے تھے۔ ملزمان لوگوں کا بائیو میٹرک لے کر فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  دوران تعیناتی گرفتار ملزمان نے متعدد شناختی کارڈز جاری کیے اور بھاری رقوم وصول کیں۔

مصنف کے بارے میں