برلن میں روس کے خلاف احتجاج، جرمن چانسلر کا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان 

برلن میں روس کے خلاف احتجاج، جرمن چانسلر کا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان 
سورس: File

برلن : یوکرائن پر روس کے حملے کے خلاف اور یوکرائن کی حمایت میں جرمنی میں احتجاج کیا گیا ہے احتجاج میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہیں۔

برلن میں ہونے والے احتجاج میں بچے ، بڑے ، مرد و خواتین شریک ہیں۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر درج ہے کہ پیوٹن اپنی فوجیں واپس بلائے اور یورپ روس کے خلاف کارروائی کرے۔ 

دوسری جانب جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے ملک کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس برس ملک کے دفاعی بجٹ میں 100 ارب یورو (113 ارب ڈالر) کا اضافہ کیا جائے گا۔

جرمنی کے چانسلر نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور پیوٹن کی جارحیت کا اس کے علاوہ کوئی جواب نہیں ہو سکتا۔‘

واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں جرمنی نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ وہ ایک ہزار توپ شکن ٹینک اور 500 سٹنگر میزائل یوکرائن بھیجے گا۔

مصنف کے بارے میں