لاہور قلندرکی مسلسل  چھٹی ناکامی ، ملتان سلطانز نے60 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرکی مسلسل  چھٹی ناکامی ، ملتان سلطانز نے60 رنز سے شکست دے دی

لاہور:ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60  رنز سے شکست دے دی ۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ  فرحان نے31، فخر زمان نے 23 ، ریزی وین ڈر ڈوسن30، کامران غلام 12، سکندر رضا17، شاہین شاہ آفریدی 9، جارج لنڈے5،کارلوس بریتھ ویٹ14،جہانداد خان صفر، سلمان فیاض 8، زمان خان 1 سکو بناکر پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے ایک ، آفتاب ابراہیم نے  ایک ، فیصل اکرم نے دو، اسامہ میر نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ 
پی ایس ایل 9 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے  عثمان خان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کےلیے 215 رنز کا ہدف دیاتھا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
ملتان کا فیصلہ اس وقت تو درست دکھائی نہ دیا جب شاہین آفریدی نے 4 کے مجموعے پر کپتان محمد رضوان کو بولڈ کردیا۔ رضوان اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔  اس کے بعد عثمان خان نے پہلے 40 رنز بنانے والے ریزا ہینڈرکس کے ساتھ 70، پھر 21 رنز بنانے والے طیب طاہر کے ساتھ 77 جبکہ افتخار احمد کے ساتھ 60 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 200 سے اوپر پہنچا دیا۔ 
عثمان خان 55 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیل کر آخری اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور خوشدل شاہ نے ناقابلِ شکست 3 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ 
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

مصنف کے بارے میں