پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اعزاز ، بسکیپ ساؤتھ ایشیا COSCAP-SA کی صدارت سنبھال لی

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اعزاز ، بسکیپ ساؤتھ ایشیا COSCAP-SA کی صدارت سنبھال لی

اسلام آباد :سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بسکیپ ساؤتھ ایشیا COSCAP-SA کی صدارت سنبھال لی ،کمیٹی کا اجلاس 24 سے 26 جنوری 2023 تک ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقدہ ہوا ۔

 ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے30ویں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کی۔  چیئرمین کوسکیپ کی نشست رکن ممالک کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس دو سال کی مدت کیلئے گردشی بنیادوں پر ہوتی ہے۔اجلاس میں 8 رکن ممالک کے علاوہ ICAO ایشیا پیسفک آفس، EASA، FAA،  فرانس DGAC، بوئنگ اور پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم کے نمائندے   شریک ہوئے۔

کوسکیپ ساوتھ ایشیا پروگرام کو ایک اسٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعے چلایا جاتا ہے جس کی سربراہی ایک چیئرمین کرتا ہے۔کوسکیپ ساتھ ایشیا COSCAP-SA انٹرنیشنل سول ایویشن اتھارٹی کا علاقائی ادارہ ہے۔ کوسکیپ ایس-اے اٹھ جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ پر مشتمل ہے۔

ترجمان سی اے اے  کا  کہنا ہے کہ کوسکیپ ساوتھ ایشیا کا مقصد خطے میں شہری ہوا بازی کی سرگرمیوں کے میدان میں تعاون کرنا ہے۔

 واضح  رہے کہ چیئرمین کوسکیپ کی نشست رکن ممالک کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس دو سال کی مدت کیلئے گردشی بنیادوں پر ہوتی ہے۔