مالی بحران کی وجہ سے سفارتکاروں کو رہائش گاہیں خالی کرنے کے نوٹسسز جاری

 مالی بحران کی وجہ سے سفارتکاروں کو رہائش گاہیں خالی کرنے کے نوٹسسز جاری

اسلام آباد: ( سردار شیراز)وزارت خارجہ میں مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا،سفارتکاروں  کو رہائش گاہیں خالی  کرنے کے نوٹسسز جاری  کردیئے گئے ۔

ذرائع کے مطا بق  وزارت خزانہ نے زرمبادلہ  کی کمی کے باعث ادائیگیوں  کی منظوری نہیں دی،  تمام سفارتخانوں کو فارن کرنسی میں ادائیگیاں روک دی گئی ہیں۔   بئشتر سفارتکاروں نے رہائشگاہیں کرایہ پر لے رکھی ہیں۔  کرایہ ادانہ کرنے کے باعث انھیں خالی کرنے کے نوٹس مل چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائش گائیں خالی کرنے کے نوٹس کے باعث سفارتکاروں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔  بیشتر سفارتخانوں میں فنڈز نہ ہونے کے باعث تمام  اہم کام رک چکے  ہیں۔  

وزارت خزانہ کی جانب سے مالی بحران شدید ہونے کی وجہ سے  فی  الحال ادائیگیاں  روکنے  کی ہدایت دی گئی ہے  ۔