پاکستان میں پناہ لینے والے 46 افغان فوجیوں کو واپس بھیج دیا گیا

پاکستان میں پناہ لینے والے 46 افغان فوجیوں کو واپس بھیج دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

چترال : آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ افغان فوجیوں اور افسران کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب 12بجکر 35منٹ پر نواپاس باجوڑ کے مقام انہیں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق واپس بھیجے گئے یہ افغان فوجی گزشتہ رات چترال کے ارندوسیکٹر پہنچے تھے۔ افغان نیشنل آرمی کے مقامی کمانڈر نے ارندو سیکٹر چترال میں پاک فوج سے افغان سکیورٹی اہلکاروں کے لیے پناہ اور محفوظ راستہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

 پاک فوج کی جانب سے معلومات اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد ضروری فوجی طریقہ کار کے تحت افغان نیشنل آرمی اور بارڈر پولیس کے 5 افسران سمیت 46 اہلکاروں کوپاکستان میں پناہ دی گئی۔افغان فوجیوں کو طے شدہ فوجی اصولوں کے مطابق کھانا ، رہائش اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ۔