وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چین کے بعد دورہ بحرین شیڈول 

Bahrain and Pakistan

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ چین کے بعد اہم ترین دورہ پر 28 جولائی کو بحرین پہنچ رہے ہیں جہاں وہ جے ایم سی کے دوسرے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی بحرین جائے گا ،وزیر خارجہ جے ایم سی  کے دوسرے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،وزیرخارجہ  بحرینی ہم منصب کے ساتھ وزارتی کمیشن  اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے،مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوران  دونوں فریق ماہرین کی سطح پر بات چیت کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے اجلاس میں تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، بیرون ملک روزگار ، زراعت  پر توجہ دی جائے گی،اجلاس میں انفارمیشن اوربراڈکاسٹنگ،سیاحت اورباہمی دلچسپی کےدیگرشعبوں پربھی توجہ دی جائےگی،وزیر خارجہ بحرین کی  قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ا س دورے کے دوران وزیر خارجہ بحرینی ہم منصب ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،انہوں نے کہاپاکستان اور بحرین باہمی مفاد کیلئے  دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے  پرعزم ہیں۔