عشق رسولﷺ میں ایک سال سولہ دن کاپیدل سفر 

عشق رسولﷺ میں ایک سال سولہ دن کاپیدل سفر 
سورس: File

خانیوال: ایک سال سولہ دن کاپیدل سفر طے کر کے فیض اللہ عمرہ کی سعادت کے بعد واپس  پہنچ گیا۔

خانیوال سے تعلق رکھنے والے شہری نے اللہ کے گھر کی زیارت کابلاوا آنے پر سامان باندھااور بس کاانتظارکیانہ جہازکی ٹکٹ لی،پیدل ہی سفرکونکل پڑا، ہزاروں کلومیٹرکا سفرطے کرنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ فیض اللہ نے روزہ رسول کابھی نظارہ کیا اور پیدل ہی وطن واپس پہنچ گیا۔

دورِ حاضر میں مہینوں کاسفرگھنٹوں میں طے ہونے لگا لیکن خانیوال کے شہری فیص اللہ عشق اللہ اور عشق رسول میں انوکھا کارنامہ کر دکھایا کہ بیت اللہ کی زیارت کے لیے پیدل ہی نکل پڑا۔ 

فیضل اللہ کاکہناہے کہ انہوں نے مکہ اورمدینہ تک جانے اوروطن واپسی تک ایک سال سولہ دن پیدل سفرکیا۔ سفرشدید طویل اور اتناکٹھن تھا کہ درجنوں جوتے گھس گئے لیکن ہزاروں میل کاسفرطے کرنے کے بعد جب اللہ کے گھر کی زیارت نصیب ہوئی تو سفر کی مشکلات اور جسمانی تھکاوٹ تو ایسے غائب ہوئی کہ جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کی حکومت کے تعاون پر انکا شکر گزار ہوں۔ 

فیض اللہ نے پاکستان سے ایران،  متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کاپیدل سفرکرکے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ 

جذبے سچے ہوں تو مسافتوں کی دشواریاں نہیں دیکھی جاتیں، اور جب بات عقیدت اور لگن کی ہو تو فیض اللہ جیسے لوگ ہزاروں میل کا سفر کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ 

مصنف کے بارے میں