ہسپتال جانے سے بچنا ہے تو عید پر گوشت خوری ہاتھ کھینچ کر کریں ، ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ہسپتال جانے سے بچنا ہے تو عید پر گوشت خوری ہاتھ کھینچ کر کریں ، ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور:عیدالاضحی قریب ہے ۔ بڑی عید پر گوشت بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے۔ گھر پر طرح طرح کے پکوان پکائے  جاتے ہیں۔ تاہم بڑی عید پر جو لوگ  زیادہ سے زیادہ گوشت کھالیتے ہیں ان کی عید کامزہ کرکرہ ہوجاتا ہے اور ان کو بدہضمی  کی وجہ سے ہسپتال کا رخ کرنا پڑجاتا ہے۔

لہذاماہرین صحت کے مطابق  بڑی عید پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ کھینچ کر یعنی گوشت کھانے میں احتیاط کریں اور مناسب کھائیں تاکہ بدہضمی سے بچیں اور ہسپتال کا رخ نہ کرنا پڑے۔  گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اورپیٹ کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے ۔

عید قربان پر کیا احتیاطی تدابیراختیار کرنی چائیے اور کتنی مقدار میں گوشت کااستعمال کرنا چائیے اس بارے میں  ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ  عید پر گوشت کم مقدار میں کھائیں ورنہ مختلف بیماریوں کا سامنا ہو گا۔ بڑی عید پر گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

ماہرین صحت کے مطابق  صحت مند افراد ایک دن میں ایک پاؤ گوشت کھاسکتا ہے جبکہ کولیسٹرول، شوگر اورامراض قلب کے مریض نصف پاؤ گوشت کھاسکتے ہیں  لہذا احتیاط ہی بہتر ہے۔

مصنف کے بارے میں