کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، سی سی پی او  لاہور

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، سی سی پی او  لاہور
کیپشن: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، غلام محمود ڈوگر
سورس: file photo

لاہور ،سی سی پی او  لاہور  غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ  کورونا کے ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔انہوں نے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں سی سی پی او آفس لاہو ر میں اجلاس ہوا جس میں کورونا کے ایس اوپیز پر فوری عملدرآمد کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر فوری اور سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماسک کے بغیر سواریاں بٹھانے والی گاڑی کو بند کردیا جائے ۔

اجلاس میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ گھر سے ہی ماسک پہن کرنکلیں ۔

سی سی پی او  لاہور نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدما ت درج کئے جائیں ۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شادی ہالز اورپبلک مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت کی گائیڈلائنز پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے اور حکومتی ہدایات کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ایڈیشنل آئی جی غلام محمد ڈوگر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے کیونکہ جب تک ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا کورونا کے کیسز میں کمی نہیں آئے گی ۔