گوادر : بلوچستان کے شہر گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا، جہاں مسافر گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے، جن میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے تھا جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک ان کی شناخت یا گرفتاری کا کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا۔