ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت آج پھر

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت آج پھر
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلا ف اپیلوں پر سماعت آج پھر  ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کرمیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاا مکان ہے۔  شہبازشریف ،مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنما بھی ساتھ جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد جاتی امرء سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ عدالت پیشی کےبعد مری جائیں گے جہاں 4روز تک قیام  متوقع ہے۔ مری میں خیبرپختونخوا کے رہنما پارٹی قائد سے ملاقاتیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں