اے این ایف کی کارروائیاں، 420 کلو منشیات برامد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 420 کلو منشیات برامد، 5 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف سات مختلف شہروں میں کاروائیوں کے دوران 420 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق منشیات اسمگلنگ کیخلاف ان کاروائیوں کے دوران راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں بحرین کیلئے بُک کردہ پارسل سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔اسی طرح اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو میں دوسری کاروائی میں ملزم سے 100 عدد نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں جبکہ ملتان شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 24 کلو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این یف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی سپر ہائی وے پر گاڑی سے 25 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے جبکہ ایک ملزم کو پشاور پی ڈی اے موٹروے کے قریب گاڑی سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجگور کے علاقہ بونستان میں لاوارث گاڑی سے 75 کلو آئس اسی طرح قلعہ عبداللہ حبیب زئی مکان پر چھاپہ کے دوران 279 کلو چرس برآمد ہوئی جسے اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں