پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو ملنے لگا، دالیں، گھی، ایل پی جی، آٹا اور چکن سستا

پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو ملنے لگا، دالیں، گھی، ایل پی جی، آٹا اور چکن سستا

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی لہر میں کمی کا رجحان جاری ہے۔  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا جزوی فائدہ عوام کو ملنے لگا۔ گزشہ ایک ہفتے میں دالیں، گھی، ایل پی جی، آٹا اورچکن کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کی جانب سے سستے بازار، یوٹیلٹی سٹورز اور چند مخصوص مارکیٹوں سے لیئے گئے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں چودہ اشیا مہنگی جبکہ سترہ سستی ہوگئیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں الو، ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، نمک، لہسن، گوشت اورسگریٹس سمیت چودہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،، سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت میں اوسطا تئیس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ انڈے پانچ روپے اضافے کے ساتھ تین سو ستائیس روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےباعث متعدد اقسام کی دالوں کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ۔  دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطا آٹھ روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  ایک ہفتے میں چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلنڈ ر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو ستی ہوگئی ۔

 آٹے کا بیس کلو تھیلا پینتالیس روپے سستا ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ستائیس سو چھ روپے تک پہنچ گئی۔ اس دوران چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 29.65اضافہ جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر 0.33فیصد کمی بھی ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں