29 میں سے 19 شکایات مسترد ،فضول درخواستوں پر وکلا کو تنبیہ، جسٹس مظاہر کو نوٹس کا جواب 14 دن میں دینے کا کہا گیا ہے:سپریم جوڈیشل کونسل، اعلامیہ جاری

29 میں سے 19 شکایات مسترد ،فضول درخواستوں پر وکلا کو تنبیہ، جسٹس مظاہر کو نوٹس کا جواب 14 دن میں دینے کا کہا گیا ہے:سپریم جوڈیشل کونسل، اعلامیہ جاری

اسلا م آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے آج کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیاہے جوڈیشل کونسل کا گزشتہ اجلاس 12 جولائی 2021 کو ہوا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں جوڈیشل کونسل نے 29 شکایات کا جائزہ لیا ۔

اعلامیہ کے مطابق  جوڈیشل کونسل نے 29 میں سے 19 شکایات مسترد کر دیں جن ججز کے خلاف شکایات دائر ہوئیں انہیں آگاہ گیا جائے گا۔ جو ریٹائرڈ جج وفات پا گئے ان کے ورثاء کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فضول شکایات دائر کرنے والے وکلا کو جوڈیشل کونسل نے تنبیہ کر دی۔جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دس شکایات دائر کی گئی تھیں۔ جوڈیشل کونسل کا 3:2 کی اکثریت سے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس اور شکایات کی کاپی بھجوائی جائے گی۔ جسٹس مظاہر نقوی شوکاز نوٹس ملنے کے 14 روز کے اندر اندر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔دو ممبران نے کہا کہ انہیں شکایات کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

اعلامیہ  کے مطابق ایک شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر کے خلاف بھی دائر کی گئی تھی۔  سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے دور میں 12 جولائی 2021 کو سپریم جوڈیشل کونسل کا آخری اجلاس ہوا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں