اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کا انتظار کررہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کا انتظار کررہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کا انتظار کررہے ہیں‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی‘ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 11 اکتوبر تک کیس ملتوی کیا ہے‘ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی اکبر ایس بابر اور عمران خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اس پر عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے گیارہ اکتوبر تک کیس ملتوی کیا ہے ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کی معطلی کا حکم گیارہ اکتوبر تک ہےَ

اس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ ہمیں امید ہے آج آپ توہین عدالت پر فیصلہ سنائیں گے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کال کا انتظار کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی ہوگی کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔