ہیضے اور ڈینگی کی وبا  نے زور پکڑ لیا، محکمہ صحت نے الرٹ جاری  کردیا

ہیضے اور ڈینگی کی وبا  نے زور پکڑ لیا، محکمہ صحت نے الرٹ جاری  کردیا

خرطوم: سوڈان میں ہیضے اور ڈینگی کی وبا  نے زور پکڑ لیا، محکمہ صحت نے الرٹ جاری  کردیا۔سوڈان میں  بارشوں کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق لوگ ہیضے اور ڈینگی بخار  میں مبتلا ہورہے ہیں۔

اس کی وجہ  ماحول اور پانی بھی بتایاجارہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق  گذشتہ دو تین دنوں میں  القدریف  ریاست میں  ہیضے اور  ڈینگی بخار کے حال ہی میں 265 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس میں سے18 افراد  جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

سوڈانی وزیر صحت ہیثم ابراہیم نے انکشاف کیا کہ ملک میں حال ہی میں متعدد بیماریوں اور غذائی قلت کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکوں کی شرح میں کمی کے نتیجے میں بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

حالیہ عرصے میں بچوں میں بہت سی بیماریوں اور غذائیت کی کمی اور نشوونما میں کمی کی شرحیں 30 فیصد سے زیادہ ہیں۔  واضح رہے کہ ریاست خرطوم، دارفر  میں  بیماریاں پھیلنے کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں۔

اقوام متحدہ  کی  حالیہ رپورٹ کے مطابق  مئی سے سوڈان کے نو پناہ گزین کیمپوں میں خسرہ اور غذائی قلت سے تقریباً 12 سو بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔گزشتہ اپریل میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سوڈان میں صحت کی خدمات بہت متاثر ہوئی ہیں۔ خاص طور پر ریاست خرطوم اور ملک کے مغرب میں دار فور کے علاقے میں حالات انتہائی خراب ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں