سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

راولپنڈی :پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈ جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے بھارتی سیزفائر کا معاملہ اٹھایا گیا۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے بھارتی فوج کی جانب سے کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا اعتزاز احسن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟دیکھیں بڑی خبر
 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل اوسی پر دراندازی کے جھوٹے بہانے کی آڑ میں شہریوں کو نشانہ بناتی ہے اور بھارتی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں رواں سال اب تک 219 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جن میں 112 خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ بھارت کی غیر پیشہ ورانہ، غیر اخلاقی کارروائیاں اشتعال انگیز اور امن کے لئے تباہ کن ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصول والے خان صاحب، سینیٹ الیکشن میں وصول والے بن گئے: شہباز شریف
 خیال رہے کہ 26 اپریل کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید اور 2 کو زخمی کر دیا تھا۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گاں براملہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، لیکن اس کے باوجود بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں