اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم ، ایف آئی اے نے مزید کارروائیاں روک دیں

 اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم ، ایف آئی اے نے مزید کارروائیاں روک دیں

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر اداروں اور عدلیہ مخالف مہم کے معاملے پر ایف آئی اے نے مزید کارروائیاں روک دیں۔

ذرائع  کے مطا بق ایف آئی اے سائبر کرائم نے مزید کارروائیاں روک دیں،  ایف آئی اے نے اس حوالے سے 25 افراد کو گرفتار کیا تھاگرفتار افراد میں سے بیشتر کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے مزید پیش رفت روک دی جبکہ 25افراد کے بعد مزید گرفتاریاں بھی روک دی گئیں ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی پیشرفت میں نرمی کے بعد سوشل میڈیا پر مہم تیز کی گئی، بیرون ممالک سے استعمال ہونے والے پیجز بند کر د یے  گئےتھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد سرکل نے ایک بھی کارروائی نہیں کی ہے۔  ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  عدالتی احکامات کی روشنی میں تفتیش کا دائر کار کم کیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں