اسلام آباد، پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارشیں، بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

اسلام آباد، پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارشیں، بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،   راولپنڈی، نارووال، میانوالی،  سیالکوٹ،  گوجرانوالہ ، مری، گلیات،اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سری نگر  میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ جموں، پلوامہ،  شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 27، کراچی 28، پشاور 26، کوئٹہ 22، گلگت 18 اور مری 15 ڈگری سینٹی گریڈ۔

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 26، شوپیاں اور اننت ناگ میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ۔

مصنف کے بارے میں