کیا نواز شریف کی واپسی پر نا اہلی ختم ہو سکتی ہے ؟اعتزاز احسن نے بڑی خبر دیدی 

Aitzaz Ahsan, PPP, Nawaz Sharif, PMLN

اسلام آباد:اس وقت سوشل میڈیا سمیت مین سٹریم میڈیا پر بھی نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں ،ایسے میں یہ سوال بھی عام ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر ان کی تاحیات نا اہلی والا کیس کیسے ختم ہوگا ؟اس سوال کے جواب میں ماہر قانون اعتزاز احسن نے بڑی خبر یدی ہے ۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر سب سے بڑا مسئلہ ان کی نا اہلی کیس ہے ،نواز شریف کی نا اہلی کیس کو ختم کرنے کے حوالے سے دو بڑی اہم چیزیں ہیں ،ایک سزا ان کو نیب کورٹ اور دوسری سپریم کورٹ کی طرف سے تاحیات نا اہلی کیس ہے ،انہوں نے کہا اس سزا کو ختم کرنے کیلئے نواز شریف نے اپیل دائر کر رکھی ہے اگر ان کی اس اپیل کو ما ن لیا جا تا ہے تو پھر سزا بھی ختم ہو جائے گی اور نا اہلی بھی ختم ہو جائے گی ۔

سینئرسیاستدان ،ماہر قانون اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرتی ہے تو بھی معاملہ بہتری کی طرف جا سکتا ہے اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن بھی حرکت میں نظر آ رہی ہے ،پاکستان بار کونسل کی طرف سے کچھ اہم خبریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ،اگر نواز شریف کی سزا تاحیات سے نکل کر کوئی درمیانی راستہ نکل آئے ،یا سزا کا تعین کچھ سالوں تک کر دیا جائے تو بھی کہیں نہ کہیں بات بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا اگر سپریم کورٹ کورٹ نا اہلی کیس میں دوبارہ سماعت کرتی ہے تو اس کیلئے پانچ رکنی یا لارجر بینک بھی بنا یا جاسکتا ہے جس کے بعد کوئی بڑا بریک تھرو دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔