مرضی کے بینچ ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقدمات سننے سے انکار 

مرضی کے بینچ ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقدمات سننے سے انکار 
سورس: File

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج کے دن سماعت کیلئے مقرر کردہ مقدمات سننے سے انکار کردیا ۔ جسٹس قاضی فائز عسیٰی نے کہا کہ بینچ کی تشکیل سپریم کورٹ کے رولز کے مطابق ہوتی ہے ۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی اور میرا بینچ تبدیل کیوں کیا؟رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس کے سیکریٹری نے بینچ تبدیل کرنے کیلئے کہا۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ اچانک بینچ کی تبدیلی سے شبہات جنم لیتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ ججز کے بینچ  اسٹاف افسر چلاتا ہے۔ بینچ آپ نہیں ہم چلائیں گے۔ پوری دنیا اس کیس کو دیکھ رہی ہے، اپنا موقف سوچ کر بتائیں ۔ اب ہم اس بینچ میں جو مقدمات ہیں اس کی سماعت نہیں کریں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں