چوہے نے جہاز کو اڑنے سے روک دیا،ایئرلائن کا شیڈول متاثر

چوہے نے جہاز کو اڑنے سے روک دیا،ایئرلائن کا شیڈول متاثر

کولمبو:چوہے  کی وجہ سے  ایئرلائن کا شیڈول متاثر ہوگیا۔   سری لنکن ایئر لائن میں ایک انتہائی منفرد واقعہ پیش آیا ، اس میں ایک چوہے کی وجہ سے ایئر لائن کاشیڈول متاثر ہوا۔  سری لنکن ایئر لائنز کی ایئر بس اے 330 نے   اڑان بھری تھی لیکن طیارے میں نظر آنے والے چوہے جس کو کئی مسافروں نے بھی دیکھا جہاز کو کولمبو ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایک دو گھنٹے نہیں بلکہ پورے تین دن تک اڑان نہیں بھرنے دی گئی۔ ایئر لائن کا شیڈول درہم برہم ہونے پر سری لنکا کی قومی ایئر لائن نے اس کا الزام چوہے پر عائد کر دیا ہے۔


جہاز میں چوہا نظر آنے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر کے عملے نے اس کی تلاش اور جہاز کا معائنہ شروع کر دیا۔ایئرلائن کے  عہدیدار وں  کے مطابق  طیارے کو کولمبو میں تین روز تک گراؤنڈ کیا گیا تھا کیونکہ حفاظتی اقدامات کے تحت جہاز کو اس وقت تک اڑایا نہیں جا سکتا تھا کہ چوہے کو زندہ یا مردہ حالت میں طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے مالی نقصان بھی ہوا ۔

مصنف کے بارے میں