ملک میں آٹے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈبن گیا

Pakistan Flour Price, Increase Price

لاہور:ملک میں آٹے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈبن گیا،ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہو گیا،حیدر آبا د میں آٹے کا 20 کلو تھیلا ریکارڈ 1600 روپے ، کراچی میں 1560 روپے تک کا ہوگیا ،حیدر آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور  ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،حیدر آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہیں،حیدر آبا د میں آٹے کا 20 کلو تھیلا رکارڈ 1600 روپے تک پہنچ گیا۔

ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 10 روپے  مہنگا ہو  کر  1560 روپے تک کا ہوگیا ، کوئٹہ،خضدار میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا  ہوا ،کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1470 روپے ،سکھر  اور  خضدار میں 1420 روپے ،لاڑکانہ میں  1380 روپے ،اسلام آباد،راولپنڈی میں 1100 روپے،گجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،ملتان،بہاولپور،شاور،بنوں میں آٹے کاتھیلا 1100 روپے تک میں فروخت  ہو رہا ہے ۔