سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے،حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے: نواز شریف

 سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے،حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے: نواز شریف

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ   سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے،حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا    سیالکوٹ با وفا لوگوں کا شہر ہے،حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ   خواجہ آصف سے 34 سال کا تعلق نہیں یہ 55 سال کا تعلق ہے۔  سیالکوٹ کا نام پورے برصغیر میں گونجتا ہے، میرے خواجہ آصف سے تعلق کو55سال ہوگئے، خواجہ آصف میرے ساتھ کالج میں پڑھتے تھے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خواجہ آصف اور میں نے ایک ساتھ گریجویشن کیا، خواجہ آصف کے والد مہینے میں ایک بار مجھ سے ضرور ملتے تھے، سیالکوٹ کا سب سے بڑا باوفا شخص خواجہ آصف ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ سے مجھے بہت پیار ہے، موٹر وے ہم نے بنائی لیکن اس کے افتتاح کا موقع نہیں مل سکا، حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے، نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں