پاکستان پیپلز پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے متنازعہ بیان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان بالا کے لیے مشترکہ چیئرمین کی ضرورت ہے جو وفاق کی عکاسی کرسکے۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کو خریدا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ کو ملنے سے بھی معذرت کر لی تھی۔

نو منتخب سینیٹ اپوزیشن رہنما شیری رحمٰن نے کہا کہ پارٹی وزیراعظم کے بیان کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی، کیونکہ ان کے بیان سے پورے ایوان کا تقدس مجروع ہوا۔

نومنتخب سینیٹ اپوزیشن لیڈر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کے رہنما ہر وقت ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ خود اس کی طرح کے بیان دے کر دھجیاں اڑاتے ہیں۔