ریسرچ پیپر پر مبنی شادی کا انوکھا دعوت نامہ

ریسرچ پیپر پر مبنی شادی کا انوکھا دعوت نامہ
سورس: File

ڈھاکہ: ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دعوت نامے کیلئے ریسرچ پیپر کا انتخاب کر لیا۔

 اپنی شادی کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے بعد جوڑے جو سب سے پہلے کام کرتے ہیں ان میں سے ایک منفرد دعوت نامے بنانا ہے جو دیرپا تاثر چھوڑتے ہیں۔

 شادی کے کچھ انوکھے دعوت ناموں میں لگژری چاکلیٹ اور کوکیز کے ساتھ ذاتی نوعیت کے کارڈز شامل ہوتے ہیں یا ماحولیاتی نقطہ نظر اپناتے ہوئے بائیوڈیگریڈیبل کارڈز کے ساتھ گفٹ پلانٹس بھیجے جاتے ہیں۔ تاہم, اب شادی کا ایک انوکھا کارڈ جو کسی تحقیقی مقالے سے کم نظر نہیں آتا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

تحقیقی مقالے(research paper) کی طرح نظر آنے والا منفرد کارڈ سنجنا تبسم سنیہا اور مہجب حسین ایمان کا ہے۔ کارڈ کے عنوان(title) میں شادی کے مقام کے ساتھ جوڑے کے نام بھی شامل ہیں۔اس کے بعد ایک خلاصہ(abstract) ہے جو شادی کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

تحقیقی مقالہ نظر آنےوالےکارڈ میں  ایک تعارف(introduction) ہےجس میں دو قرآنی آیات " اور (غور کرو) ہم نے تمہیں (فروغِ نسل کے لئے) جوڑا جوڑا پیدا فرمایا (ہے)،وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو  ،" لکھی گئی ہیں۔ اس کے بعد  ایک طریقہ کار(methodology) بھی ہے  جو  سنجنا تبسم سنیہا اور مہجب حسین ایمان کی شادی کی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کرتا ہے۔

شادی کے دعوت نامے میں  ایک نتیجہ (conclusion) بھی موجود ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نئے خوابوں اور  نئی امیدوں کیساتھ  ہم ازدواجی زندگی کے ایک نئے آغاز میں قدم رکھ رہے ہیں۔ آپ کی حوصلہ افزائی، حمایت، محبت اور دعا کے لیے آپ کا شکریہ۔ تقریب کے لیے آپ کی موجودگی یقینی ہوگی۔اس کے بعد آخر میں اس میں ان سورتوں کا بھی حوالہ(reference) دیا گیا ہے جہاں سے قرآنی آیات لی گئی ہیں۔

شادی کے دعوت نامے کی تصویر کو کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر شیئر کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اسے 3.3 ملین سے زیادہ ویوز، 69 ہزار سے زیادہ لائکس اور متعدد تبصرے مل چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے بنگلہ دیشی جوڑے کی شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ یہ شادی کا دعوت نامہ کارڈ ہے۔

71e5e778539526f63d7e3d4554fe7aa6

ایک اور صارف نے لکھا کہ تو آپ مجھے بتا رہے ہیں کہ یہ ریسرچ پیپر نہیں ہے؟۔ ایک اور صارف کا مزاق میں کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ میں شرکت کرنے کا عہد کر سکوں، مجھے اس شادی کے دعوت نامے کا ہم مرتبہ جائزہ (review)لکھنا پڑے گا۔

75e1a0ad5b2d2ae2da0ef4bfdbfb1458

56

مصنف کے بارے میں