غریب پر مزید بوجھ مت ڈالو، عالمی بینک نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو رد کر دیا

غریب پر مزید بوجھ مت ڈالو، عالمی بینک نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو رد کر دیا
سورس: File

واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے لائن لاسز کو کم کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان میں مقامی قرضے مؤخر کرانے کے عمل میں محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قرضے مؤخر کرانے سے بینکنگ سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے۔ 

 مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ مزید کہا کہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کرنا کافی نہیں ہے، اخراجات اورٹیکس اصلاحات پرمل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات دیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا۔

 عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے ، رواں مالی سال میں پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دسمبرکے آخر میں ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں