ملک میں سسٹم نہیں،حکومت نے پارلیمنٹ کو غیر فعال کردیا ہے:رضا ربانی

raza rabbani,parliament,government,deactivated,system,pakistan
کیپشن: سکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزرا پارلیمان کے بجائے پریس کانفرنس کو اہمیت دیتے ہیں،حکومت دہشگردی سے نمٹنے کے لئے کچھ نہیں کررہی،حکومت نے پارلیمنٹ کو غیر فعال کردیا ہے،ملک میں کوئی سسٹم نہیں ہے،حکومت کسی معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لے رہی جبکہ مہنگائی آسمان کو چھ رہی ہے۔


تفصیلات کےمطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں کوئی سسٹم موجود نہیں ہے،اس نتیجے میں تمام سسٹم کا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے،اس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات سر اٹھا رہے ہیں،حکومت نے پرائیویٹائزیشن کی جو لسٹ دی اس میں روزویلٹ ہوٹل شامل ہے،بات کرنے کا مقصد حکومت کا اداروں کو متنازع بنانے سے متعلق ہے۔


رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے،قانون سازی آرڈیننس کے ذریعے ہو رہی ہے، ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اداروں کو ایک شخص کے ماتحت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اس صورتحال پر کیا حکمت عملی ہونی چاہیے، کوئی سوچنے والا نہیں،اس صورتحال پر کیا حکمت عملی ہونی چاہیے، کوئی سوچنے والا نہیں، حکومت کسی کو اعتماد میں نہیں لے رہی، این ایس سی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومت سے استعفے کامطالبہ کیا ہے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومت سے استعفے کامطالبہ کیا ہے، دہشتگردی حساس اداروں پرحملوں سے شروع ہوئی،اب سویلین ادارے بھی نشانے پر ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ اداروں کو مفلوج بنایا جارہا ہے۔


رہنما پی پی نے کہا کہ جب ملک کا سربراہ کہے کہ میں جمہوریت ہوں اورٹائیگرفورس کوجنم دیا جائے توایسے ہی ہوتا ہے،وزرا قائمہ کمیٹیوں میں آتے ہی نہیں اور نہ پارلیمنٹ میں پالیسی بنائی جا رہی ہے،وزرا قائمہ کمیٹیوں میں آتے ہی نہیں اور نہ پارلیمنٹ میں پالیسی بنائی جا رہی ہے، بھارت اور امریکا کے درمیان ملٹری معاہدے کے خطے پر خطرناک نتائج نکلیں گے،وزیر خارجہ پارلیمنٹ میں اس متعلق پالیسی واضح کریں،ملک فسطائیت کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک میں طرز حکمرانی سے اندازہ ہورہا ہے کہ ون یونٹ کی طرف بڑھا جارہا ہے، صوبوں کے اختیارات سلب کیے جا رہے ہیں،غیرقانونی طور پر وفاقی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے،ملک میں طلبا کے اوپر بھی قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔


رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مزدور تنظیموں کو بھی خاموش کرایا جا رہا ہے،روز ویلٹ ہوٹل کی منظوری کابینہ نے دی ہے، متعلقہ جگہ سے منظوری نہیں ہوئی، صدر نے آرڈیننس جاری کئے،آرٹیکل 89 کے تقاضے مدنظر نہیں رکھے، صدر نے پریزیڈنسی کو آرڈیننس فیکٹری میں تبدیل کردیا، صدر نے دو ججوں کے خلاف ریفرنس فائل کئے،ایک فاضل جج اور بار ایسوسی ایشنز نے یہ ریفرنسز چیلنج کئے۔