حکومت میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت، کم از کم تنخواہ 50 ہزار ،موٹرسائیکل والوں کو پٹرول 140 روپے دیں گے: عبدالعلیم خان 

حکومت میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت، کم از کم تنخواہ 50 ہزار ،موٹرسائیکل والوں کو پٹرول 140 روپے دیں گے: عبدالعلیم خان 

جہانیاں: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئی پی پی حکومت میں آکر مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کرے گی۔ 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول 140 روپے ہوگا۔ 

جہانیاں میں آئی پی پی کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کسانوں کو ٹیوب ویل پر بجلی فری دیں گے۔ خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ 

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے گئے تھے کہ چاہتے تھے کہ نیا پاکستان بنے اور باریاں لگانے والوں سے جان چھوٹے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے۔ 

انہوں نے کہا کہ آپ سب میرے دل میں اور رہیں گے اور ایک نیا پاکستان بنانے کی کوشش میں ہے ۔ ہم عوام دوست سسٹم لانا چاہتے ہے ، صاف پانی ، بے روزگاری کا خاتمہ ، خواتین کے لیے تکنیکی بنیاد پر روزگار کا سسٹم بنایا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں بھی ایسے ہسپتال ہوں جو لاہور میں ہے بچوں کے لئے بہترین اسکول ہوں، ہر کسی کے پاس روزگار چاہتے ہیں روزگار ایسا ہو کہ فیکٹریاں کارخانے لگے ہوں پڑھے لکھے نوجوان مارے مارے نہ پھرتے ہوں بہنوں کیلئے منشور میں ویمن امپاورمنٹ اسکلز شامل کی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کئی بار مسلم لیگ ن پنجاب میں اقتدار میں آچکی ہےآج بھی عوام سے ووٹ مانگنے آئے گی،عوام آخر انہیں کتنی بار موقع دےسندھ میں پیپلز پارٹی 15سال بیٹھی ہے، وہاں عوام کا حال برا ہے پیپلز پارٹی عوام کے سامنے جاکر ڈھٹائی سے کہتی ہے انہیں موقع دے8سالوں میں ہم نے خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھا۔

عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے کارکنان سے سوال کرتے ہوئے کہا بدنصیب ہے پی ٹی آئی کا چئیرمین جسکے پاس جہانگیر ترین جیسا آدمی تھا، اس نے ضائع کیاپی ٹی آئی والوں سے پوچھتا ہوں تم لوگوں نے جہانگیر خان، علیم خان کو کس کیلئے قربان کیا تھا کدھر ہے آج عثمان بزدار ؟ کدھر گیا محمود خان ؟ چئیرمین پی ٹی آئی کہتا تھا وہ دس بار وزیراعظم بنا تو وزیراعلی بزدار ہی ہوگا جواب دو پی ٹی آئی والو، کتھے ہے بزدار ؟

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے عوام سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ خانیوال میں کیا کوئی گھر بنایا گیا؟کیا خانیوال میں کسی کو نوکری ملی؟ہم نے فوجی تنصیبات پر حملہ دیکھاشاید کبھی بھارت بھی اس کی جرات نہ کرتا کہ وہ ہماری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے۔ 

 انہوں نے اپنے خطاب میں کہا فرح گوگی کون تھی،پنجاب میں دو دو تین تین کروڑ میں ڈی سی، کمشنر لگائے گئےتبدیلی کے نام پر پیسوں کے نام پر محکموں میں لوگوں کو لگایا گیاپی ٹی آئی میں شمولیت پر جو بتایا گیا دکھایا گیا اس کے الٹ کام کیا گیاپی ٹی آئی چیئرمین نے بزدار کو پنجاب کو تحفے میں دیابزدار فرنٹ مین تھا جو پیسے وصول کرکے آگے بھجواتا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا جہانگیرترین نے فیصلہ کیا کہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں حصہ لینا ہےفیصلہ کیا کہ اس ملک میں بادشاہت کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔باریاں لگانے والوں کے چنگل سے عوام کو نجات دلانا ہےباریاں لگانے والوں کے سامنے کھڑے ہوکر سیاست کرنی ہے پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں ایسا ورکر کنونشن کرنے پر سب کو مبارکبادٹی وی پر جو پوچھتے تھے کہ آئی پی پی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے، عوام نے انہیں جہانیاں میں جواب دے دیاعوام نے اپنی محبت سے ثابت کیا ہے کہ آئی پی پی سے انہیں پیار ہے۔

انہوں نے کہا جلسہ میں حاضرین بتائیں، کیا چوروں کو ووٹ دیں گے؟ بے ایمانوں کو ووٹ دیں گے؟جن لوگوں نے آپ کو اس حال پر پہنچایا، انہیں ووٹ دیں گے؟وعدہ کرتے ہیں آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گےغریب کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مشکل میں ساتھ دیں گےاس ملک کو ان چوروں کی حکمرانی سے نجات دلائیں گےاللہ آپ کا حامی وناصر ہو، پاکستان زندہ باد

مصنف کے بارے میں