بلوچستان: کانگو وائرس بے قابو، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی

بلوچستان: کانگو وائرس بے قابو، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی
سورس: File

کوئٹہ: بلوچستان کے متعدد اضلاع میں کانگو وائرس  تیزی سے پھیلنے لگا۔ رواں سال کانگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی۔

بلوچستان  میں کانگو وائرس سے  مزید دو مریض کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں جن میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سعد ملوک  کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن  انکی رہائش کوئٹہ کے پوش علاقے سٹیلائٹ ٹاون سے ہے جبکہ چھ سالا مشال کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے بتایا جارہاہے جن کو ناک اور  منہ سے خون جاری ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں اس وقت 4 مریض زیر علاج ہیں جن میں تین کی حالت تسلی بخش ہے  جنھیں آج شام تک فارغ کردیا جائےگا۔

  رواں سال کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ کانگو میں مبتلا اب تک 11 مریض جانبحق ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں