طیاروں کو لیزر لائیٹ کانشانہ بنانے والوں کی  شامت، سخت ایکشن لیاجائے گا

 طیاروں کو لیزر لائیٹ کانشانہ بنانے والوں کی  شامت، سخت ایکشن لیاجائے گا

کراچی :طیاروں کو لیزر لائیٹ کانشانہ بنانے والوں کی  شامت آگئی ہے ، ان کے خلاف  سخت ایکشن لیاجائے گا۔کراچی میں طیاروں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

ایئرپورٹ منیجر کو رن وے اور متصل علاقوں میں صفائی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور  فیصلہ کیا گیا کہ جہازوں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والوں کیخلاف پولیس تعاون سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ایئرپورٹ منیجر کے مطابق لیزر لائٹ کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ٹاؤنز ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، سیفٹی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 


کراچی میں طیاروں کو پرندوں اور لیزر لائٹس سے بچانے کیلئے انوائرمنٹل کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایئرپورٹ منیجر کی صدارت میں کراچی ایئرپورٹ پر ہوا جس میں کراچی ایئرپورٹ کے آس پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد اور لیزر لائٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 


اس  اجلاس میں ایئرلائنز نمائندوں، پی اے ایف، آرمی، اے ٹی سی، ویجیلینس، لوکل گورنمنٹ اور پولیس سمیت دیگر ایئرپورٹ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں پرندوں کیلئے پرکشش علاقوں میں صفائی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی۔تمام سٹیک ہولڈرز کا شہری ہوابازی کو محفوظ بنانے کی کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں