سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔

 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ”پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے اگر آنے والے ہفتوں میں عمران خان کو انصاف نہ ملا تو ہم اس حکومت کو سانس لینے کی جگہ دینے کے لیے اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے ، “

” میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والا پہلا شخص ہوں گا۔“

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز بانی پی ٹی آئی مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

مصنف کے بارے میں