سپورٹس جرنلسٹس کی اکثریت بکاؤ ہے، عہدے سے ہٹانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاؤں گا : رمیز راجہ 

سپورٹس جرنلسٹس کی اکثریت بکاؤ ہے، عہدے سے ہٹانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاؤں گا : رمیز راجہ 
سورس: File

لاہور : سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹس کی اکثریت بکاؤ ہے۔ دو تین کے علاوہ کسی بات بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے صحافی دو تین ہیں جن سے بات کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جتنے صحافی ہیں سب کو خریدا جا سکتا ہے۔ مجھ پر تنقید کرنے والے سے دھڑوں کا حصہ ہیں۔ 

انہوں نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک صحافی کا کیا کام ہے کہ وہ کرکٹ دیکھے۔ ملک کی کرکٹ اسی وجہ سے تباہ ہوجائے گی۔ ایک شخص کو لانے آئین ہی تبدیل کردیا گیا ۔ میں نجم سیٹھی سے اپنا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ خود کو اتنا نیچے نہیں گراؤں گا کہ اپنا مقابلہ نان کرکٹر سے کروں۔ 

رمیز راجہ نے کہا کہ  پی سی بی پر شب خون مارا گیا۔ میں خود کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ انٹرنیشنل سطح پر لے جاؤں گا۔ 28 فروری کو آکسفورڈ یونین میں میرا لیکچر ہے وہاں اس معاملے کو اٹھاؤں گا۔ آئی سی سی سے بھی مجھ سے رابطہ کیا گیا ہے کہ ہم آپ کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں