شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی میں صرف بھٹو کا نام باقی رہے گا: ترجمان جماعت اسلامی

شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی میں صرف بھٹو کا نام باقی رہے گا: ترجمان جماعت اسلامی

لاہور : ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی میں صرف بھٹو کا نام باقی رہے گا۔ 

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر قیصر شریف نے لکھا کہ فیصل کریم کنڈی اپنے قد سے بڑی بات نہ کریں۔  پیپلزپارٹی نے سبز باغ دکھائے اور روٹی،کپڑا مکان بھی چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات ہوئےتو پیپلزپارٹی میں صرف بھٹو کا نام باقی رہے گا۔ بلاول صاحب کی پیدائش سے بھی پہلے جماعت اسلامی تھر میں فلاحی کام کررہی ہے ۔ 

قبل ازیں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی کے اعمال کو بخوبی جانتے ہیں ۔ مولانا مودودی قیام پاکستان کے مخالف تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے آج تھر نہیں دیکھا یا تعصب کی عینک دکھائی نہیں دیتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے تھر کو ملک کو روشن کرنے کا ذریعہ بنایا ہے۔ مولانا مودودی نے کشمیر کے جہاد کو حرام قرار دیا تھا آج جہاد جماعت اسلامی کا وسیلہ روزگار ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں کا امن تباہ کرکے جہالت کی آبیاری کی۔  جماعت اسلامی مذہب کی آڑ میں عوام کو گمراہ کرنے کا عمل ختم کرے ۔ 

مصنف کے بارے میں