نواز شریف  پاکستان آئے تو انہیں سفید جھنڈی دی گئی تھی، اب ان کے لیے لال جھنڈی ہے: بابر اعوان 

 نواز شریف  پاکستان آئے تو انہیں سفید جھنڈی دی گئی تھی، اب ان کے لیے لال جھنڈی ہے: بابر اعوان 

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ  نواز شریف  پاکستان آئے تو انہیں سفید جھنڈی دی گئی تھی، اب ان کے لیے لال جھنڈی ہے۔

بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   نواز شریف  پاکستان آئے تو انہیں سفید جھنڈی دی گئی تھی، اب ان کے لیے لال جھنڈی ہے۔ یہ سوال کہ نواز شریف وزیراعظم بن رہے ہیں تو اس کا جواب ہے نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فیئر الیکشن ہونے چاہئیں، لوگوں کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع اور ووٹ کا حق ملنا چاہیے ۔  جو ووٹ ڈالنے جائیں ان کے ووٹوں کی گنتی صحیح ہونی چاہیے، نتیجہ ووٹ ڈالنے والوں کے مطابق آنا چاہیے، ووٹ گننے والوں کے مطابق نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  اب نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے آیا ہوں، نواز شریف نے پشتونوں کے خلاف جو زبان استعمال کی اس پر جہالت کا اعتراف کرکے معافی مانگنی چاہیے، ہر قبیلے اور قومیت کی یکساں حیثیت اور احترام ضروری ہے جس کو آئین میں تحفظ دیا گیا ہے۔

 شہباز شریف کو 7 منٹ کی تقریر کرکے راولپنڈی لیاقت باغ سے بھاگنا پڑا، دو تہائی اکثریت کے نعرے مارنے والے کو یہی نہیں پتہ کہ 51 سیٹوں پر امیدوار ہی کھڑے نہیں کیے۔

مصنف کے بارے میں