مقبوضہ کشمیر میں اجیت کمار کے دورے پر اچانک دس ہزار فوجیوں کی تعیناتی

مقبوضہ کشمیر میں اجیت کمار کے دورے پر اچانک دس ہزار فوجیوں کی تعیناتی
کیپشن: image by facebook

سری نگر :بھارت مقبوضہ کشمیر میں خصوصی درجہ دینے والی ہے ، ریاست میں اچانک دس ہزار فوجیوں کی تعیناتیوں سے نئی افواہوں نے جنم لے لیا ہے .

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوبال نے خاموشی سے سری نگر کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے پولیس ، فوج اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا ، ان کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ۔

ان کے دوروں کے فوری بعد وادی میں دس ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے پہلے سے ہی موجود ان اندیشوں کو ہوا ملی ہے کہ حکومت کوئی بڑا اقدام اٹھانے جا رہی ہے ، ریاست کے بعض سینئر پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔

اس دوران جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے سبھی پانچوں سپرینٹنڈنٹ آف پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے علاقے کی سبھی مساجد کے اماموں اور ان کی انتظامیہ کے ارکان کی تفصیلات بھیجیں ۔