شہباز، زرداری کمپنی نہیں چلے گی، عمران خان کو نکالنے والوں کو غلطی کا احساس ہوگیا: شیخ رشید 

شہباز، زرداری کمپنی نہیں چلے گی، عمران خان کو نکالنے والوں کو غلطی کا احساس ہوگیا: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں خوراک کا بحران بھی دیکھ رہا ہوں۔عمران خان کو نکالنے والوں کو غلطی کا احساس ہوگیا۔ شہباز زرداری کمپنی نہیں چلے گی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں لوگوں کے آنکھوں میں نفرت دیکھ رہا ہوں، اب بات الیکشن کمیشن اور حکومت سے آگے نکل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام محکموں کو تباہی اور بربادی کی طر ف دیکھ رہا ہوں، لوگوں میں نفرت کی وہ چنگاری دیکھ رہا ہوں جو کسی سے نہیں سنبھالی جائے گی۔ سپریم کورٹ سے 63 اے کا فیصلہ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی، 63 اے کا فیصلہ پاکستان کی سیاست میں اہم ترین فیصلہ ہوگا۔

شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حالت یہی رہی تو حکومت نہیں چل سکتی، آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو چوک پر لا کر مارا ہے، جو لوگ عمران خان کو چھوڑ کے گئے وہ اب پچھتا رہے ہیں، میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف  22 حلقے ہیں جہاں الیکشن ہو رہے ہیں اور وہاں بجلی نہیں جا رہی ہے، عمران خان کو چھوڑنے کا مجھے کوئی پیغام نہیں آیا اور نہ آسکتا ہے، میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں اور سب سے پہلے یہ مجھے لے کر جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اداروں کو بچانا چاہئے، عمران خان کو نکلالنا بڑی غلطی تھی، عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں