آئی ایم ایف  سے بات چیت چل رہی ہے، اسحاق ڈار سب شرائط مان چکے ہیں: شاہ محمود قریشی

 آئی ایم ایف  سے بات چیت چل رہی ہے، اسحاق ڈار سب شرائط مان چکے ہیں: شاہ محمود قریشی

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی شرائط پہلے مان لیتے تو شاید گومگو کی صورتحال نہ ہوتی۔انہوں نے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی شرائط پہلے مان لیتے تو شاید گومگو کی صورتحال نہ ہوتی۔ ان کاکہنا تھا کہ  وزیر خزانہ سب شرائط مان چکے ہیں، چند روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

  مہنگائی کے باوجود جن لوگوں نے قربانی کا اہتمام کیا اللہ پاک انکی قربانی قبول کرے اور کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی اللہ پاک مغفرت کرے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، اسحاق ڈار سب شرائط مان چکے ہیں، چند روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

 معاشی بہتری کیلئے انتخابات بہت ضروری ہیں، اگر درست انتخاب ہو تو ہم اس مشکل سے نکل سکتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاشی حالات بھی پاکستان جیسے تھے مگر انھوں نے تبدیل کر لئے، بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننا چاہ رہا ہے پاکستان کو بھی سوچنا ہوگا، بھارتی وزیراعظم کہہ رہا ہے پاکستان کو اس کے حال پر چھوڑ دو جو کہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں یکجا ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے، گندم کی فصل اچھی ہونے کے باوجود گندم 46 سو روپے من فروخت ہو رہی ہے، بہت سے کارکن جو قید میں ہیں وہ بے گناہ ہیں انکی رہائی ہونی چاہیے، قانون کے مطابق سب کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں